ٹی-20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے درج کی مسلسل دوسری جیت، یو ایس اے کو 23 رنوں سے دی شکست

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 190 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں یو ایس اے کی ٹیم مکمل 20 اوورس میں 158 رن ہی بنا سکی۔

پاکستان نے یو ایس اے کو 32 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ 2026 ٹی-20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 190 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں یو ایس اے کی ٹیم مکمل 20 اوورس میں 158 رن ہی بنا سکی۔ پاکستان کے لیے صاحبزادہ فرحان نے 73 رنوں کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ بھی پورا کیا ہے۔

آج کے میچ میں یو ایس اے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ لیا تھا۔ پاکستانی ٹیم جب بلے بازی کرنے آئی تو صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں میں 73 رنوں کی دھماکہ خیز اننگ کھیلی۔ بابر اعظم نے بھی 32 گیندوں میں 46 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ جبکہ آخری اوورس میں شاداب خان نے بھی 12 گیندوں میں 30 رنوں کی تیز اننگ کھیلی۔ یو ایس اے کے گیند بازوں نے آخری کے 2 اوورس میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ تقریباً 2 سال قبل 6 جون 2024 کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہت بڑے الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا تھا۔ یو ایس اے کی ٹیم نے سپر اور تک چلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہرا کر پوری دنیا میں سنسنی مچا دی تھی۔ 2 سال قبل ہوئی اس شکست کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستان نے اب یو ایس اے کو 32 رنوں سے شکست دے دیا ہے۔

یو ایس اے کے لیے شبھم رنجنے اخیر تک لڑتے رہے، جنہوں نے 30 گیند میں 51 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شاین جہانگیر نے بھی 49 رنون کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن اپنی اننگ کو پاکستان کی جیت تک نہیں لے جا سکے۔ یہ یو ایس اے کی مسلسل دوسری شکست ہے، جس سے ان کی سپر-8 میں جانے کی امید اب کم ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عثمان طارق یو ایس اے کی بلے بازی لائن اپ پر قہر بن کر ٹوٹے، جن کا حیرت انگیز گیند بازی ایکشن توجہ کا مرکز بنا رہا۔ انہوں نے 4 اوورس میں صرف 27 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔ اننگ کے 19ویں اوور میں انہوں نے مسلسل 2 گیندوں میں 2 وکٹ بھی لیے، لیکن ہیٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top