افغان ٹیم پہلے بلے بازکی کرنے آئی تو ابراہیم زادران نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں میں 95 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
افغانستان نے کناڈا کو 82 رنوں سے شکست دے دیا ہے۔ چونکہ وہ ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں، ایسے میں کناڈا پر بڑی جیت کے ساتھ افغان ٹیم نے ٹورنامنٹ سے الوداع لیا۔ چنئی کے چیپک میدان میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 200 رن بنائے تھے، جواب میں کناڈا کی ٹیم مکمل 20 اوورس میں 118 رن ہی بنا سکی۔
افغان ٹیم پہلے بلے بازکی کرنے آئی تو ابراہیم زادران نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 56 گیندوں میں 95 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ صدیق اللہ اٹل نے بھی 44 رن بنا کر افغانستان کو 200 رن تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 201 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی کناڈا کی ٹیم نے شروعات تو اچھی کی، لیکن اس کے بعد افغان ٹیم کے گیند باز حاوی ہوتے چلے گئے۔ خاص طور پر محمد نبی، مجیب الرحمن اور راشد خان کناڈائی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹے۔
راشد خان، محمد نبی اور مجیب الرحمن نے کناڈائی بلے بازوں کو میچ میں بنے رہنے کا موقع نہیں دیا۔ تینوں نے مل کر 12 اوور گیند بازی کی صرف 50 رن دے کر 7 بلے بازوں کا آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے یووراج سامرا بھی افغانستان کے خلاف کناڈا کی قسمت نہیں بدل پائے، وہ اس میچ میں صرف 17 رن بنا پائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی سب سے مؤثر گیند باز رہے، جنہوں نے 4 اوورس میں صرف 7 رن دیے اور 4 وکٹ لیے۔ جبکہ راشد خان نے اپنے اسپیل میں 19 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے اور مجیب الرحمن نے 4 اوررس میں 23 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیے۔ افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ڈی میں تیسرے مقام پر رہا، جبکہ کناڈا ایسی ٹیم رہی جو اس ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت پائی۔
